کراچی: نگران صوبائی وزیرِ ریونیو ، صنعت و تجارت محمد یونس ڈاگھا نے اچانک محکمۂ ریونیو کے سب رجسٹرار دفا تر شاہ فیصل ، لانڈھی ، کورنگی ،ملیر اور بن قاسم ٹاؤنز کا دورہ کیا، ان دفاتر میں رجسٹریشن کے زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا۔
یونس ڈاگھا متعلقہ عملے سے التوا کی وجوہات پوچھیں اور ان دفاتر میں اپنے کاموں کے لئے آنے والے شہریوں سے ان کے مسائل اور دفاتر کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر سیکریٹری ریونیو راجہ ایم بی دھاریجو، چیف انسپکٹر آف اسٹیمپس محمد عباس نائچ ، آئی جی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیریونس ڈاگھا نے اس دوران سب رجسٹرار دفتر شاہ فیصل ٹاؤن کے پیشکار کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایات اور ان کے دفتر میں مبینہ طور پر پرائیویٹ افراد کے عمل دخل پر متعلقہ پیشکار سے استفسار کیا اور متعلقہ پیشکار کو آئی جی رجسٹریشن کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کی ہدایات جاری کیں ۔
نگران صوبائی وزیریونس ڈاگھا نے سب رجسٹرار دفاتر کے افسران اور عملے کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری اور تندہی سے ادا کریں تاکہ شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی ہوسکے ۔
یونس ڈاگھا نے متنبہ کیا کہ کسی کے خلاف بھی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے اس دوران سب رجسٹرار دفتر شاہ فیصل ٹاؤن کے پیشکار کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایات اور ان کے دفتر میں مبینہ طور پر پرائیویٹ افراد کے عمل دخل پر متعلقہ پیشکار سے استفسار کیا اور متعلقہ پیشکار کو آئی جی رجسٹریشن کے حوالے کرتے ہوئے اس کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کی ہدایات جاری کیں ۔متعلقہ عملے سے التوا کی وجوہات پوچھیں اور ان دفاتر میں اپنے کاموں کے لئے آنے والے شہریوں سے ان کے مسائل اور دفاتر کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔