کراچی : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ(اندراج) کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز کے ایک اہلکار کے مطابق محکمہ ایکسائز کو صوبہ بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پہلی مرحلے میں اندراج کا ٹاسک دیا گیا ہے تاہم اندراج کے بعد حکومت کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے کیے کیا اقدامات اٹھائے جائیں گی۔