لیاری بہارکالونی میں دستی بم حملہ، خاتون جاں بحق،7زخمی

کراچی: لیاری بہار کالونی میں یاسین مسجد کے قریب نامعلوم افراد کا دستی بم سےحملہ کیا۔

دستی بم کے حملے میں خاتون جاں بحق،بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

دستی بم دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دستی بم حملہ میں زخمی 35 سالہ رضیہ زوجہ محمد علی عمراسپتال میں چل بسی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دستی بم دھماکے کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے کمشنر کراچی سےواقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

زخمیوں میں 6 سالہ عدیل ولد اعظم خان،8سالہ عتیقہ دختر اعظم خان عمر،45 سالہ خیر اللہ ولد عبداللہ عمر،22سالہ زوہیب ولد جاوید اختر عمر،34 سالہ محمد فیصل ولد فضل احمد عمر،35 سالہ احسان نبی ولد حاجی محمد نبی عمر،20 سالہ ونج ولد دلیپ کمار شامل ہیں جن کوطبی امداد دی جاری ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرشواہد جمع کیے ہیں اورواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: