کراچی :گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ ، خواتین اور بچوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ، وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت چلنے والے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کے منصوبوں سے خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے گا،ہر شہری کو آئین میں دیئے گئے حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
نگراں وفاقی وزیر نے گورنرسندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ کیا ۔انہوں نے قائد اعظم روم میں بابائے قوم کی ذاتی استعمال کی اشیاءکا جائزہ بھی لیا۔نگراں وفاقی وزیر نے آئی ٹی طالب علموں کے لئے زیر تعمیر مارکی کا دورہ کیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان قریبی تعاون، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں کا بین الصوبائی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبوں کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل ستائش ہے۔