اسلام آباد: پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کمبوڈیاکو ہرادوسرے ائونڈمیں پہنچ گیا۔
کھیلوں کے میدان سے پاکستان کیلئے یہ بڑی ایک بڑی خوشخبری ہے۔
پاکستان کمبوڈیا کو ایک صفر سے شکست د ے کر پہلی بار دوسرے مرحلے میں پہنچا۔
جناح اسٹیڈیم میں میچ کا واحد گول 69ویں منٹ میں پاکستان کے ہارون حامد نے کیا۔
فٹبال تاریخ میں پاکستان پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راونڈ میں پہنچا ۔
فتح ملتے ہی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سجدہ ریز ہوگئےاور شکر ادا کیا۔
گورنر کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے ٹیم کومبارکباددی ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پاکستان فٹبال ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد دی ۔