کراچی : 23 ستمبر کو مدرسےسے مبینہ اغوا ہونے والے پندرہ سالہ 3 بچے بازیاب کرلئے گئے۔
ایس ایس پی زیشان شفیق کے مطابق بچوں کی بازیابی کے لئے مبینہ تاوان طلب کرنے کی کال کی گئی ۔
ایس پی علینہ راچپر نے اے وی سی سی کے ساتھ مل کر چھاپہ نار کاروائی کے دوران کراچی کے مختلف مقامات سے بچوں کو بازیاب کرایا۔
بچوں کی بازیابی کے لئے آنے والی تاوان کی کال فیک تھی،تاوان کے لئے کال کیے جانے نمبر کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
ایس پی علینہ راجپر نے کہاکہ بچوں کے مبینہ اغوا ہونے کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔