ٹی ایم سی جناح کو شفافیت کی طرف لایا جائے
چیئرمین جناح ٹائون عبدالسمیع کی ہدایت پر ملازمین کی ویریفیکیشن جا ری
کراچی(اسٹاف رپورٹ)جناح ٹائون کے چیئرمین عبدالسمیع کا کہنا ہے ہمارا عزم ہے کہ ملازمین کی تصدیقی عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اورٹی ایم سی جناح کو شفافیت کی طرف لایا جائے۔
وائس چئیرمین حامد، میونسپل کمشنر شیخ اعجاز گوہرنے ٹی ایم سی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ مل کر ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے ٹی ایم سی کے ملازمین کے ساتھ جو درپیش مسائل ہیں ان کو جلد از جلد حل کیا جائے
اور اس کے ساتھ ساتھ جناح ٹائون کی بہتری کے لیئے انتظامات کیے جائیں جس میں سڑکیں، نکاسی آب اور اسٹریٹ لائٹس،پارکس، اسکولوں کا نظام بھی بہتر کیا جائے۔ جناح ٹائون کے لوگوں کو بہتر سے بہتربلدیاتی سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیاجائے
اپنا تبصرہ بھیجیں: