کراچی: مقامی صرافہ بازار میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا۔
زرائع کے مطابق بدھ کو ملکی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6400 روپے بڑھ کر دو لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5487 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 1959 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2550 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کے اضافے سے 2186.21 کی سطح پر آگئی۔
!مزید خبریں ملاحظہ کیجئے
سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کے قریب اضافہ
کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں 9900 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 9900 روپے کے اضافے کے بعد دو لاکھ 40 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 8487 روپے بڑھ کر دو لاکھ پانچ ہزار 761 روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت19ڈالرزکی کمی سے2017ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی. عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے ۔باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تیزی رہی اورفی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے اضافے سے 2لاکھ 25ہزار روپے 500 روپے اور دس گرام سونے قیمت 429 روپےاضافہ سے 1 لاکھ93 ہزار330 روپےکی بلندترین سطح پر رہی ۔.