لاہور: نامور اداکار فیصل قریشی نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بالی وڈ کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
حال ہی میں اداکار فیصل قریشی فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی اس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ ’بالی وڈ سے میری بنتی نہیں ہے کیوں کہ میرے دل میں جو ہے میں اس کا اظہار کردیتا ہوں۔
فیصل قریشی نے کہاکہ میری اسی عادت کی وجہ میں میرے بھارتی مداح مجھ سے ناراض بھی ہوجاتے ہیں‘۔
فیصل قریشی نے کہا کہ اگر اس وقت کسی بھی اداکار کو بھارت میں اپنی فلم ہٹ کرنی ہے تو پاکستان کو گالی دینی ہوگی۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’جو سلوک بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوا پاکستان میں ایسے کسی بھارتی کے ساتھ سلوک کا کوئی واقعہ نہیں ملے گا کیوں کہ پاکستانی گھر آنے والے کیلئے دل کھول دیتے ہیں۔