گینگ وار سرغنہ ریاست عرف حاجی گرفتار

کراچی :گینگ وار سرغنہ ریاست عرف حاجی کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ریاست عرف حاجی کوپرانا گولیمار سے گرفتار کیاگیا۔

گرفتار گینگ وار سرغنہ ریاست عرف حاجی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

ملزم ریاست عرف حاجی پہلے بھی 24 سنگین مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

ریاست عرف حاجی پولیس مقابلے، قتل، اقدامِ قتل جیسے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم را ؤ کے مطابق ملزم منشیات فروشی وپولیس پر حملوں میں ملوث ہے۔