کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے 12 نومبر جلسے سے متعلق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھاہے۔
خرم شیر زمان نے 12 نومبر جلسے کیلئے لکھے گئے خط پر کمشنر کراچی کے جواب نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خط کے متن میں کہا کہ جلسے کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی کو خط لکھا مگر تاحال اجازت نہیں دی گئی۔
خرم شیر نے کہاکہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ تحریک انصاف کے خط پر نظر ثانی کیلئے نوٹس لیں، جمہوری عمل کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔
خرم شیر کا کہناتھاکہ نگراں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ جاری روئیے پر تحفظات ہیں، تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کیلئے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے، چاہتے ہیں کراچی کے عوام اپنی پسندیدہ جماعت کو خدمت کیلئے مینڈیٹ دے سکے۔
خرم شیر زمان نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کے ساتھ مشغول ہونے کیلئے عوامی حمایت حاصل ہے، نگراں صوبائی حکومت جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائیں،امید ہے نگراں حکومت شفاف اور قابل اعتماد انتخابی عمل میں معاون ثابت ہوں گی،کراچی میں آنے والے انتخابات کے لیے ایک لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنائیں.