سعودی عرب نے ملک بھر میں تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے معاشرے کیلیے انتہائی خطرناک اور دہشت گردی کا دروازہ قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالطیف الشیخ نے تبلیغی جماعت پر پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مملکت بھر کی مساجد کیلیے نماز جمعہ کے خطبات میں بھی اس پابندی اور تبلیغی جماعت کے خطرے کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے خطبات میں تبلیغی جماعت اور دعوہ گروپ کی مخالفت میں بیانات کیے جائیں تاکہ عوام کو ان دونوں گروپس کی اصل حقیقت کا علم ہوسکے۔
وزیر نے امام اور خطیبوں کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں اس بات کو اجاگر کریں کہ تبلیغی جماعت کس طرح سے لوگوں کو دھوکا دے کر دہشت گردی کی طرف راغب کررہی ہے اور معاشرے میں کس حد تک برائیاں پھیلا رہی ہے۔