بنگلورو کے اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی امامت میں نماز ادا کی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی محمد رضوان کی اقتادہ میں نماز ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا اور کھلاڑیوں کے مذہبی رجحان کو سراہا۔
Salah – The source of strength and thanksgiving towards the creator of universe.
Mashallah ???? #AUSvPAK #PAKvAUS #CricketWorldCup2023 pic.twitter.com/4v8TbMaVJA
— Zubair Shakeel Wani (@ZubiTalks) October 18, 2023
صارفین کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ساری عزتیں، مقام اور زندگی سمیت ہر چیز رب کی عطا کردہ ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ 19 اکتوبر کو بنگلورو میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل محمد رضوان کی نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے دوران پانی کے وقفے میں حیدرآباد کے اسٹیڈیم میں نماز ادائیگی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔