Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جناح ٹاؤن میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات |

جناح ٹاؤن میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات

چئیر مین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر جناح ٹائون میں بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات
عوام شکایتوں پر عمل درآمد شروع، بند اسٹریٹ لائٹس روشن ہونے لگیں
محمد علی سوسائٹی امیر خسرو روڈ کی لائٹس روشن کر دی گئیں

جناح ٹائون کی ہر یوسی کے بلدیاتی مسائل دور کرینگے، رضوان عبدالسمیع
مسائل کو حل کرنا ترجیح ہے، بتدریج بلدیاتی مسائل دور کرتے جائیں گے، رضوان عبدالسمیع

چئیرمین ٹی ایم سی جناح، رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر جناح ٹائون میں بلدیاتی مسائل کو دور کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں محمد علی سوسائٹی یوسی 8 میں عوامی شکایات اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں میں روز بروز اضافے کو پیش نظر رکھتے ہوئے امیر خسرو روڈ کو روشن کر دیا گیا ہے

یوسی 8 کے چئیرمین جنید مکاتی کی جانب سے چئیرمین جناح ٹائون کو اس ضمن میں اقدامات کرنے کی گزارش کی گئی تھی جس پر فوری طور پر چئیرمین جناح ٹائون نے ہنگامی بنیادوں پراسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تنصیب کے احکامات جاری کئے جس کے بعد متعلقہ محکمے کی جانب سے فوری اقدامات کرتے ہوئے اسٹریٹ لائٹس کو روشن کر دیا گیا ہے

.چئیرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کے ازالے کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جو مسائل فوری حل کر سکتے ہیں اس کیلئے بلا تاخیر کام کئے جارہے ہیں مرحلہ وار جناح ٹائون کی ہر یوسی کے بلدیاتی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائیں گے، مستقبل میں جناح ٹائون کی سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، پارکس، اسکول سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کو بہترکیا جائے گا اور یہ تبدیلی ہر ایک کو دکھائی دے گی.