Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
چیئرمین ڈاکٹرفواد احمد کی ہدایت پرٹی ایم سی گلشن مین ملازمین کا تصدیقی عمل جاری |

چیئرمین ڈاکٹرفواد احمد کی ہدایت پرٹی ایم سی گلشن مین ملازمین کا تصدیقی عمل جاری

تمام ملازمین ٹی ایم سی گلشن کو مثالی ٹائون بنانے میں جانفشانی سے کام کریں: وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی
غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی: میونسپل کمشنر
جن ملازمین کا تصدیقی عمل مکمل نہیں ہوگا ان کی تنخواہوں کا اجرا روک دیا جائے گامیونسپل کمشنر جاویدکلوڑ

چئیرمین ٹی ایم سی گلشن ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر ٹی ایم سی گلشن میں ملازمین کا تصدیقی عمل جاری تصدیقی عمل کی نگرانی وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی اور میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ کررہے ہیں

اس موقع پر وائس چیئرمین ٹی ایم سی گلشن ابرا ہیم صدیقی نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین گلشن ٹائون کو مثالی ٹائون بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں اور جانفشانی سے کام کریں اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو محکمہ جاتی سطح پر سراہا جائے گا اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی

اس موقع پر وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی اور میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ نے ملازمین کو یقینی دہانی کروائی کہ آپ کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں ادارہ بھرپور کردار ادا کرے گا تصدیقی عمل کے دوران میونسپل کمشنر جاوید کلوڑ نے کہا کہ جن ملازمین کا تصدیقی عمل مکمل نہیں ہوگا

ان کی تنخواہوں کا اجرا ء روک دیا جائے گا جبکہ اپنی محکمہ جاتی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی