شاہ رخ اپنی بیٹی سہانا کیساتھ پہلی مرتبہ فلم میں نظر آئیں گے

ممبئی:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اوران کی بیٹی سہانا خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے بالی ووڈ ڈیبیو کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان جلد ہی سوجائے گھوش کی ہدایت کاری میں ایک فلم کرنے والے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا ہے تاہم شاہ رخ نے فلم کیلئے ہاں کہہ دی ہے،انہوں نےاس فلم کی شوٹنگ مارچ 2025 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

 شاہ رخ کی آنے والی فلم پٹھان او رجوان کی طرح ایکشن تھریلر ہوگی، جس کی شوٹنگ نومبر 2024 سے شروع ہوگی۔سوجائے گھوش کی آنے والی یہ فلم ایک اہم پروجیکٹ ہوگا، جو سہانا خان کی بڑی اسکرین پر پہلی فلم ہوگی۔

رپورٹس بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کی آنے والی فلم پٹھان او رجوان کی طرح ایکشن تھریلر ہوگی، جس کی شوٹنگ نومبر 2024 سے شروع ہوگی۔سوجائے گھوش کی آنے والی یہ فلم ایک اہم پروجیکٹ ہوگا، جو سہانا خان کی بڑی اسکرین پر پہلی فلم ہوگی۔اس فلم کا پروڈکشن سدھارتھ آنند ہی کریں گے جو ایکشن کے ماہر ہیں اور انہوں نے ہی کنگ خان کی فلم پٹھان کو ڈائریکٹ کیا تھا۔