مہم کا افتتاح، چئیرمین راشد خاصخیلی نے وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ، میونسپل کمشنر منور حسین ملاح ودیگر کے ہمراہ کیا
صفورہ ٹائون کے مکینوں کو مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، راشد خاصخیلی
بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ہر محکمے کے لحاظ سے خدمات سر انجام دیں گے، راشد خاصخیلی
چیئرمین ٹی ایم سی صفورا، راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ مرحلہ وار صفورا ٹائون میں بلدیاتی خدمات کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، بلدیاتی خدمات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر محکمے کے لحاظ سے بہتری لائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ، میونسپل کمشنر منور حسین ملاح ودیگر افسران کے ہمراہ صفورا ٹائون میں جراثیم کش ادویات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا.انہوں نے مزید کہا کہ صفورا ٹائون کے مکینوں کو مضر صحت جراثیموں سے محفوظ رکھنے کیلئے فیومیگیشن مہم شروع کی گئی جس کے تحت یوسیز کو مضر صحت جراثیموں سے پاک بنایا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے آن روڈ آچکے ہیں اور اب یہ سلسلہ وقت کے گزرنے کے ساتھ وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے گا چاہتے ہیں کہ بلدیاتی خدمات کے لحاظ صفورا ٹائون سرفہرست رہے.اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف اکائونٹ افسر یاسر لاکھیر، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ تسلیم رضا وسان، کوآرڈینیٹر بادشاہ چانڈیو ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے