چیئر مین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع کا غیر مستعمل گاڑیوں کا معائنہ
ایم اینڈ ای اسٹور کے معائنے کے دوران اسٹریٹ لائٹ اور دیگر اشیا کے متعلق تفصیلات معلوم کیں
ٹی ایم سی کی تمام گاڑیوں کو جلد از جلد کارآمدبنا یا جائے چیئر مین جناح ٹائون
کراچی۔۔۔۔عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ماضی میں بھی ہم عوام کی خدمت کی بہترین مثال قائم کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین ٹی ایم سی جناح رضوان عبدالسمیع نے جناح ٹائون کی حدود میں موجود ٹی ایم سی کی خراب گاڑیوں کے معائنے کے دوران کیا
جبکہ اس موقع پر انہو ں نے ایم اینڈ ای کے اسٹو ر کا بھی معائنہ کیا اور اسٹور میں موجود اسٹریٹ لائٹ اور دیگر کا معائنہ کرتے ہوئے تفصیلات بھی معلوم کیں اور احکامات دئیے 24گھنٹوں میں تمام اشیا کا مکمل ریکارڈ تیار کر کے انہیں فراہم کیا جائے اور خراب گاڑیوں کو جلد از جلد ٹھیک کر کے کارآمد کیا جائے تا
کہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں اس موقع پر مو جود سپرٹینڈنگ انجینئر مبین شیخ نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانئی کروائی کہ جلد از جلد ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنا یا جائے گا اس موقع پر دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے