چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی زیر صدارت اراکین کونسل کا اجلاس

چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹائون میونسپل کارپوریشن کے کونسل کے منعقدہ اجلاس کی صدارت۔ اجلاس میں اراکین ٹائون کونسل،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان،ڈائریکٹر کونسل محمد وسیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات ریحان ہمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی ودیگر بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں فسلطین میں اسرائیل کی جانب سے بے گناہ شہریوں پر اندھا دھند بمباری اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور عورتوں بے گناہ شہریوں اور اسپتال میں زخمی مریضوں اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں صہیونی اسرائیل کی جانب سے کی گئی جارحیت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اس عمل سے مسلمان یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ استعماری طاقتیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں جس پر عالم اسلام سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔ اجلاس اسرائیل کی جنگ کو کھلی جارحیت سمجھتا ہے اور اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں کی نا صرف امداد کرے بلکہ ہر طرح سے ان کی مدد کے لئے دستیاب وسائل کو بروکار لاتے ہوئے اور عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات کرے۔

اجلاس میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،عورتوں اور بے گناہ شہریوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں اراکین کونسل نے پشاور میں فلطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اسلامی جمعیت طلبا کے ناظم اعلیٰ اور مجلس شوری کے ارکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر پر زور احتجاج کیا، اورلیاقت آباد ٹائون کے شیڈول آف اسٹبلیشمنٹ میں ردوبدل و درستگی کی منظوری عطا کی۔اجلاس میں پیش کی گئی تمام قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: