کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری اور سینئر بزنس رپورٹر رضوان بھٹی بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے۔
نامعلوم مسلح ملزمان نے نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی مارٹ کے سامنے رضوان بھٹی کو اسلحے کے زور پر روکا اور اُن سے موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ رضوان بھٹی اپنے اہل خانہ کے ساتھ خریداری کیلیے آئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق رضوان بھٹی نے کسی بھی خدشے اور بربریت کے پیش نظر مسلح افراد سے کوئی مزاحمت نہیں کی اور اپنا موبائل و نقدی اُن کے حوالے کردی۔
ون ٹی فائیو موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کرتا، شلوار میں ملبوس تھے جو واردات کے بعد فائیو اسٹار چورنگی کی طرف گئے۔
رضوان بھٹی کے مطابق یہ اُن کے ساتھ پہلی واردات نہیں ہوئی بلکہ دوسرا موبائل چھینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’سیفی اسپتال کے ساتھ چیز اپ اسٹور کے سامنے سے ہفتے کی شام کو ساڑھے پانچ بجے دو مسلح ڈاکو گارڈز کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر لےگئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ
۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر ہیں جبکہ وزیر داخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف ہر دوسرے دن اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی ایک نئی ڈیڈ لائن دے دیتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں یومیہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے اعداد و شمار 40 تک پہنچ گئے ہیں، پولیس رویے کی وجہ سے بیشتر شہری اپنے ساتھ پیش آنے والی واردات رپورٹ تک نہیں کراتے ہیں۔