Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ملکی مسائل حل کرنے میں‌ 15 سال لگ جائیں گے، اسحاق ڈار |

ملکی مسائل حل کرنے میں‌ 15 سال لگ جائیں گے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کودومنٹ میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا بلکہ خرابیاں دور کرنے میں 15 سال لگ جائیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےنوازشریف کو منتخب کیا تو عوام کو ریلیف کیلیے معاشی پلان موجود ہے، گزشتہ 16ماہ معاشی بحالی کیلیے نہیں، پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانے کیلیے تھے، ہماری حکومت کے 16 ماہ نے پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف دونوں کیسز فراڈ ہیں، پاناما کا ڈرامہ تھا اس میں کچھ آج تک ثابت نہیں ہوا، نوازشریف اپنےخلاف مقدمات میں سرخروہوں گے، مریم نواز بری ہوچکی ہیں، نوازشریف علاج کیلیے باہر تھے، وہ فیصلہ بھی کلیئر ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سمدھی نواز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان پہنچے ہیں اور وہ اب پرعزم ہیں کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ایک بار پھر سے مسائل کو حل کر کے ملک کو دلدل سے نکالے گی۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔