مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے سرکاری، آزاد اور میڈیا کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
سرکاری اور آزاد ذرائع کے مطابق ن لیگ کے جلسے میں عوام ماضی کے مقابلے میں بڑی تعداد میں شریک ہوئے، ایک محتاط اندازے کے مطابق جلسہ گاہ میں 150000 لاکھ شرکا موجود تھے جبکہ پنڈال سے باہر اور اطراف میں 50 ہزار لوگ موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے مینار پاکستان جلسے میں تقریبا چار لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔