Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
محض او زیڈ ٹی کی بنیاد پرصفورا ٹائون کو ترقی کی راہ پرگامزن نہیں کر سکتے |

محض او زیڈ ٹی کی بنیاد پرصفورا ٹائون کو ترقی کی راہ پرگامزن نہیں کر سکتے

بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، راشد خاصخیلی
محض او زیڈ ٹی کی بنیاد پر صفورا ٹائون کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے
چئیرمین صفورا ٹائون کی صدارت میں افسران کا اجلاس
اجلاس میں وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ، میونسپل کمشنر منور حسین ملاح موجود

 

کراچی۔۔۔۔۔۔۔ چئیرمین صفورا ٹائون راشد خاصخیلی کی صدارت میں افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ، میونسپل کمشنر منور حسین ملاح، چیف اکائونٹ افسر یاسر لاکھیر سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی.اجلاس میں چئیرمین راشد خاصخیلی نے فردا فردا محکمہ جات سے ان کے محکمے کے متعلق بریفنگ حاصل کی اور کہا کہ صفورا ٹائون پہلی مرتبہ وجود میں آیا ہے

جس کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے، صفورا ٹائون کے عوام کی ہم سے امیدیں ہیں جسے پورا کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے لہذا محکمہ جات سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس سلسلے میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، صفورا ٹائون کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ٹیم ورک کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے

 

انہوں نے لوکل ٹیکسز سے متعلق محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ہم محض او زیڈ ٹی کی بنیاد پر صفورا ٹائون کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتے لہذا لوکل ٹیکسز سے متعلق محکمہ جات ریکوری بہتر طریقے سے سر انجام دیں تاکہ ٹان میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے فنڈز دستیاب ہوں.

 

میونسپل کمشنر منور حسین ملاح ودیگر افسران نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صفورا ٹائون کو شہر کا ماڈل ٹائون بنانے کیلئے ہر محکمہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا.