کارموٹرڈیلرایسوسی ایشن، ٹی ایم سی کےلوکل ٹیکسزادا کرنےمیں اپنا کردارادا کرے، رضوان عبدالسمیع

چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع کی صدارت میں اجلاس
اجلاس کار موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد سے کیا گیا
کار موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن کی مسائل کے حوالے سے گفتگو
کار موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، رضوان عبدالسمیع
کار موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن، ٹی ایم سی کے لوکل ٹیکسز ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، رضوان عبدالسمیع

چئیرمین ٹی ایم سی جناح رضوان عبدالسمیع سے کار موٹر ڈیلر ایسوسی کے وفد نے صدر عامر چوہدری کی صدارت میں ملاقات کی.اس موقع پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کار موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے گئے، چئیرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کار موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر سے کہا کہ ٹائون اون ریسورسز آمدنی بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے

آپ سے گزارش ہے کہ لوکل ٹیکسز کی ادائیگیوں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، ہم کوشش کرینگے کہ بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ لوکل ٹیکسز کی ادائیگیوں میں ہر ایک اپنا بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے کار موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ریڈ لائین (بی آر ٹی)کی وجہ سے انہیں جو پریشانی لاحق ہے اسے دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے.اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چئیرمین حامد نواز خان، کوآرڈینیٹر ولیداحمد ودیگر موجود تھے