ٹک ٹاک پر موجود پاکستانی صارفین کی غلط حرکتوں کی وجہ سے ادارے نے ایکشن لیتے ہوئے 1 کروڑ 41 لاکھ 41 ہزار 581 ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا۔
عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پاکستانی معاشرے کے لیے غیر موزوں مواد کو ہٹانے میں موثر ثابت ہورہی ہیں ٹک ٹاک کی سال 2023کی دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2023کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 41لاکھ41ہزار 581 ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔
سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران،پاکستان میں، خلاف ورزی کرنے والی 83.6 فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا اور ایک دن کے عرصے میں تقریباً 92.5 فیصد ایسی ویڈیوز کو مکمل طور پر حذف کر دیا گیا۔
مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک نے سنہ2023ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون، 2023ء)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جا مع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔
یہ رپورٹ ٹک ٹاک کے احتساب کے ذریعے اعتماد حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کے لیے محفوظ اور دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے عزم پر بھی زور دیتی ہے۔
سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 106,476,032 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد ہیں۔
ان ویڈیوز میں سے 66,440,775 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,750,002 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔ سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران،فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح98.6فیصد رہی۔
عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے نو جوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 18,823,040 اکاؤنٹس کوحذف کیا۔ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنزکو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ان پالیسیوں کا اطلاق ہر ایک اور ہر قسم کے کانٹینٹ پر ہوتا ہے اور واضح ہوتا ہے کہٹک ٹاک اْن کے نفاذ میں مستقل مزاجی دکھا رہا ہے اور مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔