Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پیپلزپارٹی کراچی کا کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کا عندیہ |

پیپلزپارٹی کراچی کا کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کا عندیہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ نے کراچی کے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، کے الیکٹرک فوری طور شہریوں سے زیادتی بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحت جلد ’’کے الیکٹرک‘‘ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اپنے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ نے کراچی میں ’’اجتماعی سزا‘‘ کا غیر انسانی نظام رائج کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے، جس کے باعث کراچی کے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے اپنی روش نہ بدلی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو جلد بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک پر امن احتجاج کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کروا رہی ہے لیکن ہم اب مجبور ہیں کہ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرائیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ فوری طور شہریوں سے زیادتی بند کرے اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ “کے الیکٹرک” کی غنڈہ گردی کا فوری نوٹس لیں۔