Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پیپلزپارٹی ضلع وسطی فتح کرنے کیلیے تیار، خواجہ سہیل منصور بھی شامل |

پیپلزپارٹی ضلع وسطی فتح کرنے کیلیے تیار، خواجہ سہیل منصور بھی شامل

ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور سمیت اہم کاروباری شخصیات کو پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلیے بطور امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سیاسی ہلچل شروع کردی اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے متوقع امیدواروں کی ملاقات کروائی۔

پیپلزپارٹی کے عام انتخابات کیلیے متوقع امیدواروں میں سابق ایم کیو ایم رکن اسمبلی خواجہ منصور ، معروف بزنس مین فیضان راوت ، رضوان عرفان ، وحید پنجوانی ، معاز فیروز ،  ایس ایم نقی شامل ہیں جنہوں نے آصف علی رزداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ائندہ الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ امیدواروں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے مسائل اور انکا حل کراچی والوں سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں الیکشن کے حوالے کراچی کے کاروباری افراد کو لایا جائے گا۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔