عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے سابق اتحادی شیخ رشید احمد نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی میں مختصر پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر نو مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ پاک فوج ہماری شان ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا دبے الفاظ میں اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر میں (شیخ رشید) قلم اور دوات کے اپنے نشان پر عوامی مسلم لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑوں گا۔
نو مئی میں ملوث افراد کو عاصم منیر سے معافی دلواؤں گا، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ میں لاوارث آدمی ہوں اس لیے اب سب کے سامنے راشد شفیق (بھتیجے) کو بیٹا نامزد کرنے کا اعلان سب کے سامنے کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں باپ بیٹا نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ میرے یا راشد شفیق کے حوالے سے کوئی ابہام نہ رکھا جائے، ہم بالکل کلیئر ہیں اور نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے شیخ راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلئیر کر دیا۔۔!
پاک فوج کیساتھ کھڑے ہونے اور 9 مئی کی مذمت کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ آئندہ الیکشن لڑنے کا بھی بتا دیا ۔۔۔ pic.twitter.com/fk3CCjDYWU
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) October 31, 2023
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد غیر شادی شدہ ہیں اور اُن کا تاحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔