سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کیخلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں پر بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔
ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کیخلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالتی معاونین خصوصی کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔
کے الیکٹرک اور گیس بلوں میں کے ایم سی ٹیکس، کراچی کے شہریوں کا عدالت جانے کا فیصلہ
سندھ ہائی کورٹ نے حافظ نعیم کی درخواست پر کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ بجلی بلز کے ذریعے میونسپل ٹیکس شامل کرنے کیخلاف حافظ نعیم نے درخواست دائر کی تھی۔