پاکستانی اداکارہ اور معروف اینکر نادیہ خان نے طلاق کے بعد خواتین کی زندگی میں آنے والے ہر مرد کو سانپ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں نادیہ خان نے شرکت کی اور گفتگو کے دوران کہا کہ اُن کے نزدیک معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ طلاق یا بریک اپ کے بعد مرد خاتون سے ہمدردی جتانے کیلیے اپنا کاندھا پیش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اُس مرد کو ساری داستان سناتی ہیں کیونکہ وہ اُس وقت اکیلی ہوتی ہیں مگر مرد دراصل وہ سانپ ہوتا ہے جو اپنا مقصد پورا کررہا ہوتا ہے۔
نادیہ خان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ طلاق یا رشتہ ختم ہونے کے بعد خود کو مضبوط بنائیں اور بجائے کسی سے اپنے جذبات شیئر کرنے کے کاروبار پر دھیان دیں تاکہ وہ مضبوط سے مضوط تر ہوسکیں۔
اداکارہ نے خواتین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے دکھ درد کسی سے بیان نہ کریں اور اگر زیادہ دکھی ہوں تو پھر گوشہ نیشینی میں چلی جائیں، بعد میں سامنے آکر حالات کا مقابلہ کریں۔
واضح رہے کہ نادیہ خان خود بھی طلاق یافتہ ہیں اور انہوں نے اس پروگرام میں اپنی ناکام ازدواجی زندگی گزارنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔