پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے اپنی زندگی کی ایک بڑی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے بھارتی ڈرامے میں پیش کش کی وجہ سے والدہ کی صحت کو نظر انداز کیا، جس کا انہیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ والدہ کو برین ٹیومر تھا، جس کی وجہ سے وہ بار بار ٹیسٹ کروانے کا کہتی تھیں، مگر میں ہر بار ٹال مٹول سے کام لیتی تھی۔
انہوں نے ٹال مٹول کی وجہ کے حوالے سے بتایا کہ داراصل انہیں بھارتی ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی جس کی شوٹنگ بیرون ملک میں ہونی تھی اور وہ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
صبا فیصل اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے جذباتی بھی ہوئیں اور بتایا کہ جب والدہ بستر پر آگئیں تھیں تو میں نے اُن کی بہت زیادہ خدمت کی تاکہ کچھ ازالہ ہوسکے۔
نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: