Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب: طالبہ کے نیم برہنہ کپڑوں میں‌ رقص کی ویڈیو پر ہنگامہ |

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب: طالبہ کے نیم برہنہ کپڑوں میں‌ رقص کی ویڈیو پر ہنگامہ

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع یونیورسٹی (یو سی پی) میں منعقد ہونے والی تقریب میں طالبات اور طلبا کے رقص پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر پروگرام کی ویڈیوز جیسے ہی سامنے آئیں تو صارفین نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور پروگرام کے انعقاد سمیت اجازت دینے پر سوالات کیے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز میں کچھ طالبات معمول سے کم کپڑوں میں دیوانہ وار رقص کررہی ہیں، جس پر صارفین کو بہت زیادہ اعتراض ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف کامسٹس میں بھی منعقد ہونے والی تقریب میں طالب علموں کا ایک ساتھ رقص سوشل میڈیا پر تنازع کی وجہ بنا تھا۔

ماریہ اصفہانی نے دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یونیورسٹیز میں میوزک کنسرٹ کے نام پر جو ناچ گانا اور فحاشی چل رہی ہے اخیر ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ابھی کچھ ویڈیوز دیکھی ہیں اپلوڈ نہیں کر سکتی کم از کم گھر والوں کی عزت کا ہی خیال کر لو‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کی تمام تو نہیں زیادہ تر یونیورسٹیز میں منشیات کی فروخت کی بھی خبر وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں کون ذمہ دار ہے‘۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔