Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا |

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنائی۔

مجرم محمد جاوید کے خلاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے 14 مارچ 2023 کو قرآن مجید کی توہین کا مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے جرم میں مجرموں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

جاوید کو عدالتی ٹرائل کے دوران اپنی صفائی پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا جس کے لیے اُس نے وکلا کی خدمات بھی حاصل کیں تاہم وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے میں ناکام رہا۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔