کراچی: مسلم لیگ ن نے سندھ میں تنظیمی عہدوں پر تبادلے کردیے اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سندھ کے صدر مقرر اور شاہ محمد شاہ کو مرکز کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔
مرکزی سیکٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نہال ہاشمی یاخواجہ ناصرمحمودکوصوبائی جنرل سیکریٹری بنائے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی جانب سے سید شاھ محمد شاھ کومستقبل میں سینیٹربنانے کاوعدہ بشیرمیمن نے میاں برادران سے ملاقات میں پیرپگاراسے ملاقات کی تفصیلات بھی دیں۔
ملاقات کے دوران سندھ میں مضبوط پ پ مخالف اتحاد بنانے کی تیاری کاٹاسک بھی بشیرمیمن کے سپرد کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیر پاگارہ کی آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالف تمام جماعتوں کا اتحاد کے تلے الیکشن لڑنے کی تجویزبھی ن لیگی قیادت کو پہنچا دی۔
دوسری جانب لیگی کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے سابق گورنر محمد زبیر اور نہال ہاشمی کو نظر انداز کرنے پر لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف جنید رضا نے لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’محمد زبیر اور نہال ہاشمی جو برے وقتوں میں ڈٹے رہے اور کراچی میں ن لیگ کا مقدمہ لڑتے رہے انہیں اچھے وقت میں صرف اس لیے نظر انداز کیا گیا کہ وہ مہاجر ہیں‘۔