کراچی کا بہادر ٹریفک پولیس اہلکار، زخمی ہونے کے باوجود ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

شہر قائد میں ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنی جان خطرے میں دال کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی اور زخمی ہوگیا۔

جمشید روڈ پرٹریفک پولیس اہلکارنے اپنی جان خطرے میں ڈال کرڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی،مسلح ڈکیت سوئی گیس کےملازم سمیت 2 شہریوں رقم چھین کرفرار ہو رہا تھا کہ تھا کہ ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکارنے ڈکیت کودبوچنے کی کوشش کی۔

ڈکیت نے ٹریفک پولیس اہلکارسے جان چھڑانے کے لیے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکارران پرگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈکیت کو موجود شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

 شہریوں نے ڈکیت کو گھیرے میں لیا اوراسے پکڑکرتشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تو اس دوران پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اورشہریوں نے پکڑے جانےوالے ڈکیت کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ڈکیت کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےٹریفک پولیس اہلکارکو موقع پرموجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال روانہ کیا۔

ایس ایچ اوجمشید کوارٹر سب انسپکٹر محمد سرفراز کے مطابق مسلح ڈکیت سوئی گیس کےملازم سمیت2 شہریوں سے 18 ہزار روپے چھین کرفرار ہورہا تھا کہ ڈیوٹی پرتعینات ٹریفک پولیس اہلکارنے جرات وبہادری کا مظاہرکرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اورڈکیت کی فائرنگ سےزخمی ہوگیا۔

انھوں نے بتایا زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت سیم سن کے نام سے کی گئی زخمی ٹریفک پولیس اہلکارپی آئی بی ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے جبکہ موقع پرسے پکڑنے جانے والے ڈکیت کی شناخت عاقب ولد خلیل کے نام سےکی گئی زخمی ڈکیت نیو کراچی کا رہائشی ہے اوراس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک (سینٹرل) نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کی عیادت اور ان کی بہادری کو سراہا۔

زخمی ٹریفک پولیس اہلکار سمیسن ولد اشرف مسیح کو طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل غلام رسول سیال اسپتال میں زخمی اہلکار کی عیادت اور ان کی بہادری کو سراہا جبکہ اس موقع پر ریڈر ٹریفک سینٹرل اور سیکشن آفیسر (ایس او) پی آئی بی ، ریکارڈ کیپر پی آئی بی اور انچارج ویلفئیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔