پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر محمد رضوان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ فلسطین سے متعلق ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔
مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کو کہا جس میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیم کی تاریخی جیت کو اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔
تاہم جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کا قانونی شعبہ یہاں متعلقہ ہے کیونکہ میں اس معلومات سے پرہیز نہیں کرتا۔
دوسری جانب وکٹ کیپر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد رضوان نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے اور فلسطینیوں کے لیے کیے جانے والے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔
قریبی دوستوں نے بتایا کہ شدید دباؤ کے باوجود محمد رضوان اپنے فیصلے پر اٹل ہیں۔