Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
یوٹیلٹی ٹیکس کی الیکٹرک بل سے منظوری کیلیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اجلاس طلب |

یوٹیلٹی ٹیکس کی الیکٹرک بل سے منظوری کیلیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اجلاس طلب

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس بروزجمعہ (10 نومبر2023ء)کو گیارہ بجے دن کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقد ہوگا.

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی کمیٹیوں اور ان کے اراکین کی تعداد کا تعین کیا جائے گا جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں کراچی میٹروپولیٹن میوزیم کے قیام کی منظوری، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن ڈپارٹمنٹ کے نام سے نئے محکمہ کے قیام اور گلستان جوہر میں جوہر چورنگی سے حبیب یونیورسٹی تک جانے والے انڈرپاس کا نام شہداء فلسطین سے منسوب کرنے پلان شامل ہے۔

اس کے علاوہ مختلف محکموں کے ایمپریسٹ اکاؤنٹ میں اضافہ اور سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کی وصولی سے متعلق رولز میں صراحت کردہ انداز میں کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے اشتراک سے کے الیکٹرک کے ماہانہ بلوں کے ذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس وصول کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔

مختلف آسامیوں کو مختلف محکمہ جات سے گزری میٹرنٹی ہوم بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں منتقل کرنے کی منظوری شامل ہیں۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔