کراچی: بارڈر ہیلتھ سروسزنے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرنجی کمپنی کے لائونج کو مضرصحت کھانا مہیا کرنے پرسیل کردیا۔
وفاقی ادارہ صحت کو شکایت موصول ہوئی تھی،منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں گلے سڑے کھانے میں کیڑے رینگتے دیکھے گئے، مختصر عرصے کے دوران جناح ٹرمینل پراس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے،ذرائع کے مطابق کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمسافروں کو مضرصحت کھانا دینے کا انکشاف ہواہے۔
بین الاقوامی پروازکے ذریعے بیرون ملک جانے والے مسافروں نے جناح ٹرمینل پرقائم نجی کمپنی کے لاونج میں پرواز کی روانگی کے وقت مختصروقت کے لیے قیام کیا،مسافروں کی جانب سے پرائیوٹ لاونج انتظامیہ کو کھانا آڈرکیا،اس دوران انھیں انتہائی غیرمعیاری کھانا فراہم کیا،واضح رہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے پسنجر پروازمیں تاخیر یا پھرائیرپورٹ جلد آمد کے سبب اس لاونج میں قیام کرتے تھے،جہاں انھیں کھانے کے علاوہ مطالعے کی سہولیات بھی دستیاب کی جاتی ہیں،مذکورہ مسافروںکی شکایت پر وفاقی وزرات صحت(بارڈرہیلتھ سروسز)نے ایکشن لیا،اوراس نجی لاونج کو سیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق منظرعام پرآنے والی ویڈیو دکھائی دینے والے غیرمعیاری اورگلے سڑے کھانے
میں کیڑے رینگ رہے ہیں،یہ کچھ عرصے کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے،اس سے قبل بھی ایک شاپ کو ناقص اشیا کی خریدوفروخت پرسیل کیا جاچکا ہے،ترجمان سی اے اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میجسٹک لاونج میں دئے گئے کھانے میں سے کیڑا نکلنے کی خبرپرڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیاڈی جی سی اے اے کے حکم پر ائرپورٹ منیجرکو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
ایئرپورٹ منیجراعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے چھان بین کرائیں گے،تحقیقاتی کمیٹی میں سول ایویشن کا افسر، سول ایوی ایشن کاڈاکٹر اور بارڈر ہیلتھ سروسز کا اہلکار بھی شامل ہوگا،تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہونے پرقصور وار کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔