كراچی : ناظم امتحانات جامعہ كراچی ڈاكٹر سید شاہد ظہیر کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیویٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2022 ءکے نتائج كا اعلان كرديا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق بی اے ریگولر سال اول کے امتحانات میں 822 طلبہ شریک ہوئے،628 طلبہ كو كامیاب قراردیا گيا جبکہ 194 طلبہ ناکام قرارپائے۔
کامیابی کا تناسب76.40 فيصدرہا۔ بی اے پرائيوٹ سال اول كے امتحانات ميں 696 طلبہ شريك ہوئے،451طلبہ كوكامياب قراردياگياجبكہ 245 طلبہ ناكام قرارپائے۔كاميابي كا تناسب64.80 فیصد رہا۔