گولڈن سوا مچھلی نے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی چاندی کر دی

کراچی: کھلے سمندر میں شکار کے دوران جال میں پھنسنے والی گولڈن سوامچھلی نے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی چاندی کردی.

راتوں رات کروڑ پتی بن گئے،سوا مچھلی کے ایئر بلیڈر (پوٹا) ہیرے جواہرات کے مول بکتا ہے، ابراہیم حیدری کے ماہی گیرحاجی یونس بلوچ کی کراچی کے کھلے سمندر (شمالی بحیرہ عرب) میں مچھلی کے شکار پر موجود لانچ کے عملے کے ہاتھ  70 کروڑ کی سوا مچھلی آ گئی۔

اتنی بڑی مقدار میں سوا مچھلی کے شکار سے مائی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، منوں وزنی مچھلی 70 کروڑ میں کراچی فش ہاربر پر فروخت کر دی گئی۔

ماہی گیروں کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والا چربی نما پوٹے سے جراحی میں استعمال ہونے والا دھاگہ بنتا ہے۔

جس کی وجہ سے ایک مچھلی لاکھوں روپے مالیت کی ہوتی ہے،گولڈن سوا کہلانے والی یہ مچھلی نایاب ہو چکی ہے سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپے فی کلو بکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: