سندھ پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ آن لائن نوجوان ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب کے اندھے قتل کا کیس حل کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیٸےخصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس پر تھانہ سچل آپریشن پولیس اور انویسٹیگشن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، کار ٹریکر سمیت دیگر شواہد فوری طور پر اکٹھے کیے، جس کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم عبد الصمد ہے جس نے کار چھیننے کے ایڈونچر میں شاہ زیب کی گردن پر گولی ماری۔
ملزم نے حیدرآباد کیلیے ان لائن رائیڈر بک کی تھی، جیسے ہی ڈرائیور شاہ زیب گاڑی لے کر پنجابی سوداگران پہنچا تو صمد نے گاڑی سائیڈ پر رکوا کر گردن پر گولی ماری۔
پولیس کے مطابق گاڑی کا ٹریک ہائی وے پر بند ہونے کیوجہ سے ملزم کا منصوبہ ناکام ہوا، کارروائی کے دوران ملزم سے آلہ قتل بمعہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔