رؤف صدیقی کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل رؤف صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ میں دل کی تکلیف کے باعث قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) منتقل  کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیا تھا۔

رؤف صدیقی کو ہارٹ اٹیک کے ساتھ پھپھڑوں میں پانی بھرنے کا بھی پیچیدہ مسئلہ پیش آیا تھا جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا اور پھر ڈاکٹرز نے گزشتہ روز انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا کر آزمائش کی تھی۔

وینٹی لیٹر سے ہٹانے کے بعد رؤف صدیقی کا نظام تنفس بحال ہوا اور انہوں نے خود سے سانسیں لیں، جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے آئی سی پی منتقل کیا اور پھر آج یعنی بدھ کے روز انہیں طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز نے رؤف صدیقی کی طبیعت کو اطمینان بخش قرار دیا ہے تاہم انہیں سختی سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: