کراچی، ڈاکوؤں نے بائیومکینیکل انجینئر اور والدین کے اکلوتے بیٹے کو مار دیا

شہر قائد میں ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ گیا۔

کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر صہیب ناصر کو گولیاں ماریں اور اُس سے نقدی، موبائل کے علاوہ گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا، بدقسمت نوجوان نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا۔ اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مقتول اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا، واحد سہارا اور بائیو مکینیکل انجینئر تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے گیارہ ماہ میں اب تک شہر میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں مزاحمت پر 120 سے زائد شہری قتل ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: