Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
منفرد اور عمدہ شاہکار ’فکشن سے مکالمہ‘ شائع |

منفرد اور عمدہ شاہکار ’فکشن سے مکالمہ‘ شائع

معروف صحافی، فلم نقاد اور ادیب اقبال خورشید نے اپنے صحافی کیریئر کی اب تک کا سب سے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

اقبال خورشید مختلف اخبارات، میگزینز کیلیے نامور شخصیات، شعرا، ادیب، سیاستدانوں کے انٹرویوز کرچکے ہین جن کی تعداد سیکڑوں میں ہیں۔

انہوں نے ان انٹرویوز کو ایک جگہ تحریری شکل میں جمع کر کے کتاب کی صورت دی جس کی اشاعت کا بیڑا سنگ میل پبلشر نے اٹھایا۔

#تکون_کی_چوتھی_جہت : تین کرداروں کے گرد گھومتی مایوس کہانی، جس میں محبت جیت گئی

اقبال خورشید کے اس شاہکار کو فکشن سے مکالمہ کا نام دیا گیا ہے۔ سنگ میل پبلی کیشنز کے زیر اہتمام منظر عام پر آنے والی کتاب میں مستنصر حسین تارڑ، محمد حمید شاہد، عرفان جاوید اور عامر ہاشم خاکوانی جیسے نامور قلم کاروں کی رائے کو جگہ دی گئی ہے۔

مذکورہ شخصیات نے کتاب کو عمدہ خیال اور اپنے کام کو محفوظ کرنے کی شاندار کوشش قرار دیا ہے۔

اس کتاب میں قارئین کو انتظار حسین، عبداللہ حسین، مستنصر حسین تارڑ، اسد محمد خاں، شکیل عادل زادہ، حسن منظر، فہمیدہ ریاض، محمد حمید شاہد، ڈاکٹر انور سجاد، مرزا اطہر بیگ، محمد حنیف (صحافی)، خالد جاوید، آصف فرخی، اخلاق احمد، اے خیام اور آمنہ مفتی کے انٹرویوز پڑھنے کو ملیں گے۔

سرسید سینتالیس سیکٹر انچارج … کراچی کا کرب بیان کرتا عثمان جامعی کا ناول

اقبال خورشید کے اس منفرد شاہکار کی قیمت چودہ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ جس کو بذریعہ آن لائن بھی منگوایا جاسکتا ہے۔