Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
غیرقانونی تعمیر عمارت مسمار، افسران و بلڈر کیخلاف مقدمے کا حکم |

غیرقانونی تعمیر عمارت مسمار، افسران و بلڈر کیخلاف مقدمے کا حکم

کراچی: غیرقانونی تعمیر ہونے والی ایک اورکثیرالمنزلہ عمارت کی شامت آگئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے لیاقت آباد میں سی ون ایریا میں تعمیر ہونے والی غیرقانونی عمارت مسمار کرنے اور غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے افسران اور بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لیاقت آباد سی ون ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ڈی جی ایس بی سی اے پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پلاٹ نمبر 52/2 سی ون ایریا میں غیرقانونی طور پر 6 منزلہ عمارت تعمیر کرلی گئی، ایس بی سی اے کو غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، ڈی جی ایس بی سی اے نے رپورٹ پیش کی، عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

4 سال سے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو جھاڑ پلادی، ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ میں اپنے دل و جان سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کررہا ہوں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ خاک کوشش کررہے ہیں، 6 منزلہ عمارت تعمیر ہوگئی اور4 سال میں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔