Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں خفیہ گٹھ جوڑ تھا، فاروق ستار | زرائع نیوز

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں خفیہ گٹھ جوڑ تھا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان خفیہ جوڑ توڑ تھا۔

نیو کراچی سیکٹر ای فائیو میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا خفیہ گٹھ جوڑ تھا۔

ایک دن بھی پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کراچی میں نہیں رُکا۔مضبوط ضلعی حکومتیں، مضبوط بلدیاتی ادارے، مضبوط کراچی، مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ کراچی کو پھلنے پھولنے دیا جائے گا تو پاکستان بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات کے پیکیج پر بات کرنی ہے۔ پیپلز پارٹی کے 15 برس میں نہ اضافی پانی ملا نہ کوئی کام ہوا۔ کراچی کو اپنے ساتھ رکھو گے تو معیشت اور جمہوریت مستحکم رہے گی۔ کراچی کو اپنے ساتھ نہیں رکھو گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مقامی خودمختاری ہی کے ذریعے شہر کے مسائل حل ہوں گے۔ آج مقامی خودمختاری دے دو ورنہ کل وہ حالات ہوں گے کہ تم صوبہ خود طشتری میں لاکر دوگے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وڈیروں اور جاگیرداروں کے استحصالی ہتھکنڈوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ بہت جلد آپ سب سے ایک بڑے جلسے میں ملاقات ہوگی،جب کوئی بڑی جماعت ایم کیو ایم کے مرکز آتی ہے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے۔ عوام کو مضبوط مرکز مضبوط معیشت کے کھوکھلے نعروں کے پیچھے لگا کر رکھا ہوا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرنے والوں کے حساب کا وقت آچکا ہے۔ ہم نے وفاق کی بڑی جماعتوں سے کہہ دیا ہے کہ نا انصافی اور ظلم کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ اگر ایم کیو ایم مردہ گھوڑا ہے، دفن ہو گئی تو تمہارے پیٹ میں مروڑ کیوں ہے ،تمہیں تو شادیانے بجانے چاہییں، جشن منانا چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 2018 میں جس درزی نے ہمارے حلقے کاٹے نئی حلقہ بندیوں کے بعد کافی درست ہوئے۔ ہم قومی اسمبلی کی 22 نشستیں حاصل کریں گے۔ ہم صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ وزارتوں کو ہم نے اس بار جوتی کی نوک پر رکھا ہے۔ اب ہمیں سر اٹھا کر چلنا ہے۔ اب لوڈشیڈنگ کرنے والوں کی لوڈشیڈنگ کریں گے۔