کراچی، پولیس اہلکاروں نے کی سال کی بڑی ڈکیتی، شہری کروڑوں روپے سے محروم

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس یونیفارم اورسادہ لباس میں ملبوس درجن سے زائد ملزمان اسلحے کے زورپراہلخانہ کو یرغمال بنانے کے بعد 2 کروڑ سے زائد نقد رقم ،70 سے 80 تولے مالیت کے طلائی زیورات،متعدد موبائل فونز، لیپ ٹاپ اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔

مسلح ملزمان 2 بھائیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے جنہیں بلوچ کالونی پل پراتاردیا گیا،مسلح ملزمان ایک ڈبل کیبن گاڑی ، پولیس موبائل ، ایک مہران گاڑی اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پونے دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے اور گھر میں لگے سی سی ٹی وی کمیرہ کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔

ذرائع نیوز کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب پیرآباد تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرفائیو ای میں سینیٹری کے سامان کا ہول سیل کا کام کرنے والے دکانداروں کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس یونیفارم اورسادہ لباس میں ملبوس درجن سے زائد ملزمان اہلخانہ کو اسلحے کے زورپر یرغمال بنانے کے بعد 2 کروڑ سے زائد نقد رقم ،70 سے 80 تولے مالیت کے طلائی زیورات،متعدد موبائل فونز، لیپ ٹاپ اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔

مسلح ملزمان 2 دکاندار بھائیوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے جنہیں ٹیپو سلطان کے علاقے بلوچ کالونی پل پراتاردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: