ایڈیشنل کمشنر سے گجرنالہ متاثرین کے وفد کی ملاقات، مشکلات سے آگاہ کیا

ایڈیشنل کمیشنر ٹو و ڈپٹی ہوم سیکریٹری سندھ اعجاز رند سے کنوینر کراچی بچاؤ تحریک عارف شاہ اور جنرل سیکریٹری گجر نالہ کور کمیٹی مشتاق اعوان اور ظہیر احمد قریشی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں عارف شاہ نے حالیہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اعجازِ رند کی زیر نگرانی نالہ متاثرین کو چیکوں کی ترسیل پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس دوران متاثرین کے رکے ہوئے چیکوں اور پینڈنگ آئی ڈیز کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایڈیشنل کمشنر نے گجرنالہ متاثرین کے نمائندوں کو یہ مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی بچاؤ تحریک گجر نالہ کور کمیٹی کی طرف سے لیٹر اعجاز رند کو دیا گیا اور متاثرین کے نمائندوں نے ایڈیشنل کمشنر کے اسٹاف کے متاثرین کے ساتھ تعاون کوبھی سراہا۔