آصفہ بھٹو کی سلمان اقبال کے گھرآمد، صاحبزادی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

کراچی:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سلمان اقبال سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر دلی تعزیت کی ہے۔

ذرائع نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو نے نجی ٹی وی چینل کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

آصفہ بھٹو نے سلمان اقبال سے ان کی صاحبزادی سمیعہ سلمان کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

پی پی شریک چیئرمین کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

کراچی میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری اور شرجیل میمن بھی آصفہ بھٹو کے ہمراہ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: