Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاہور ٹریفک حادثہ، افنان کے والد کو گرفتار نہ کرنے کا حکم |

لاہور ٹریفک حادثہ، افنان کے والد کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور میں ٹریفک حادثے میں چھ لوگوں کی جان لینے والے ڈرائیور افنان کے والد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈیفنس میں کار حادثہ میں 6افراد کی ہلاکت کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم افنان کے والد شفقت کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور عدالت نے ملزم شفقت کی عبوری ضمانت 27نومبر تک منظورکر لی۔

پولیس ملزم افنان کے والد کو گاڑی کا مالک ہونے پر مقدمہ میں نامزد کیا تھا۔

دوسری جانب لاہور ڈیفنس فیزسیون میں 6 افراد کی موت میں اہم پیش رفت بھی ہوئی، پولیس نے ڈرائیور افنان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوست ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش میں ابراہیم نے تصدیق کر دی کہ گاڑی افنان ہی چلا رہا تھا، وقوعہ کے وقت گاڑی میں چار دوست افنان،ابراہیم۔ سعد اور علی موجود تھے۔

لاہور۔ مقدمہ کے مدعی رفاقت اور مرکزی ملزم افنان اور اسکے پکڑے گئے دوست ابراہیم سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اپنے دفتر میں پوچھ گچھ کی۔

افنان کا آج پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔